سعودی حکام کا بغیر اجازت حج کرنے پر 10ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی حکام کا بغیر اجازت حج کرنے پر 10ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ
سعودی حکام کا بغیر اجازت حج کرنے پر 10ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

ریاض:سعودی حکومت نے بغیر اجازت حج کرنے بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ جو کوئی بھی اجازت نامے کے بغیر حج کرنے کی کوشش کرے گا اس پر 10ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

پبلک سیکیورٹی کے ترجمان سمیع الشویریخ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کو تمام مقدس مقامات کے ساتھ ساتھ ان کی طرف جانے والی تمام سڑکوں پر تعینات کیا جائے گا تاکہ حج کے دوران ضوابط کی پابندی کو یقینی بنایا جاسکے۔

سمیع الشویریخ کے مطابق سوشل میڈیا اور ایک ویب سائٹ پر اشتہارات کے ذریعے پیش کی جانے والی خدمات میں حاجیوں کے لیے قربانیاں فراہم کرنا اور تقسیم کرنا اور نقل و حمل کا انتظام کرنا شامل تھا۔

مزید پڑھیں:فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودیہ پہنچنے والے 5پاکستانی انتقال کرگئے

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے 19 لوگوں کو حج سے متعلق دھوکہ دہی کے اشتہارات جیسے کہ دوسروں کی جانب سے مناسک ادا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

Related Posts