سعودی حکام کا حجاج کرام کو سخت گرمی سے بچانے کا منصوبہ مکمل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ عرب نیوز )

کدانہ کمپنی برائے تعمیر و ترقی، جو مشاعرِ مقدسہ کی ترقیاتی سرگرمیوں کی نگران ہے، نے جبلِ رحمت کے اطراف شدید گرمی کے اثرات کم کرنے کا منصوبہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔

یہ منصوبہ 1,96,000 مربع میٹر کے وسیع رقبے پر محیط ہے اور اسے خاص طور پر حجاج کرام کی سہولت، آرام اور سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

یہ اہم اقدام حج 1446ھ کے دوران زائرین کے تجربے کو بہتر بنانے اور انہیں بہتر خدمات فراہم کرنے کی ایک کڑی ہے۔

منصوبے کی نمایاں خصوصیات میں 785 مربع میٹر پر محیط چھتریاں شامل ہیں جوکہ سایہ فراہم کر کے درجہ حرارت کو کم کرتی ہیں جبکہ 129 رذاذی ستون جو پانی کی پھوار کے ذریعے گرمی کی شدت میں کمی لاتے ہیں۔

منصوبے کی خصوصیات میں جدید تھرمل کوٹنگ ٹیکنالوجی بھی شامل ہے جو گرمی سے بچاؤ کے لیے جدید حل ہے جبکہ سایہ دار پیدل راستے، سبزہ زار، آرام گاہیں اور ہنگامی مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

یہ تمام سہولیات اس بات کی غمازی کرتی ہیں کہ سعودی قیادت ضیوف الرحمن کی خدمت اور سہولت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔

کدانہ کمپنی کے مطابق یہ منصوبہ سعودی حکومت کی ہدایات کے مطابق مکمل کیا گیا ہے تاکہ حج کے موقع پر زائرین کو زیادہ سے زیادہ آسانی، تحفظ اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔ ماحولیاتی تحفظ اور صحت عامہ کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے گئے اس منصوبے سے نہ صرف حجاج کرام کو سکون ملے گا بلکہ ان کے حج کا تجربہ مزید روحانی و خوشگوار ہو جائے گا۔

Related Posts