ریاض: سعودی عرب میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ بجلی کے موجودہ میٹروں کو اسمارٹ میٹروں سے تبدیل کرنے کے منصوبے کے پہلے مرحلے پر عمل درامد کا آغاز جلد ہو گا۔
عرب ٹی وی کے مطابق کمپنی نے واضح کیا کہ صارف کو اس عمل کے سلسلے میں کسی قسم کے اخراجات برداشت نہیں کرنا پڑیں گے۔ کمپنی نے مزید بتایا کہ اسمارٹ میٹروں کے منصوبے کے آخری مرحلے کی تکمیل کے بعد صارفین کو اس حوالے سے تمام ترخدمات سے مطلع کر دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سمارٹ میٹر منصوبے کی مجموعی لاگت کا حجم 9.5 ارب ریال سے زیادہ ہے۔ اس منصوبے کے پہلے مرحلے پر عمل درامد کا آغاز فروری 2020 سے ہو گا۔ منصوبے کے تحت سال 2021 کی پہلی سہ ماہی کے اختتام سے قبل 1 کروڑ اسمارٹ میٹر کی تنصیب کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عورت کی عزت کسی مرد کے نہیں بلکہ اس کےاپنے ہاتھ میں ہوتی ہے، طاہرہ عبداللہ