ریاض: سعودی حکومت نے حجاز کی مقدس سرزمین میں ملکی و غیر ملکی رہائش پذیر افراد اور عازمینِ عمرہ کو 4 اکتوبر سے عمرے کی ادائیگی کی اجازت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مؤخر تھی جسے 7 ماہ بعد بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مارچ کے دوران سعودی عرب میں کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ سے عمرے کی ادائیگی روک دی گئی تھی۔
سعودی میڈیا کے مطابق سلطنتِ سعودیہ میں مقیم 6 ہزار شہریوں اور رہائشی افراد کو ہر 4 اکتوبر سے ہر روز عمرے کی ادائیگی کی اجازت ہوگی۔ 18 اکتوبر سے یہ تعداد 6 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار کردی جائے گی۔ عمرے کی ادائیگی کیلئے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے طے شدہ ایس او پیز کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا کے باعث 9 لاکھ 75 ہزار افراد ہلاک