فلسطینیوں کی بے دخلی، غزہ پر اسرائیل کا قبضہ ناقابلِ قبول ہے۔سعودی عرب

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلسطینیوں کی بے دخلی، غزہ پر اسرائیل کا قبضہ ناقابلِ قبول ہے۔سعودی عرب

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کی بے دخلی اور غزہ پر اسرائیل کا قبضہ ناقابلِ قبول اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریاض سے جاری سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی بے دخلی اور غزہ پر صیہونی حکومت کا دوبارہ قبضہ مسترد کرتے ہیں۔ ایسے اقدامات بین الاقوامی قانون کے خلاف ہیں۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQ5NzIsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDk3MiAtINin2YXYsduM2qnYpyDZhtuSINin2LPYsdin2KbbjNmE24wg2YjYstix2KfYoSDaqduSINi624zYsSDYsNmF24Eg2K/Yp9ix2KfZhtuBINio24zYp9mG2KfYqiDZhdiz2KrYsdivINqp2LHYr9im24zbkiIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxODQ5NzMsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjQvMDEvTWF0aGV3LU1pbGxlci0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2KfZhdix24zaqdinINmG25Ig2KfYs9ix2KfYptuM2YTbjCDZiNiy2LHYp9ihINqp25Ig2LrbjNixINiw2YXbgSDYr9in2LHYp9mG24Eg2KjbjNin2YbYp9iqINmF2LPYqtix2K8g2qnYsdiv2KbbjNuSIiwic3VtbWFyeSI6Itin2YXYsduM2qnYpyDZhtuSINin2LPYsdin2KbbjNmE24wg2YjYstix2KfYoSDaqduSINi624zYsSDYsNmF24Eg2K/Yp9ix2KfZhtuBINio24zYp9mG2KfYqiDaqdmIINmF2LPYqtix2K8g2qnYsdiq25Ig24HZiNim25Ig2qnbgdinINuB25Ig2qnbgSDYutiy24Eg2YHZhNiz2LfbjNmGINqp24wg2LPYsdiy2YXbjNmGINuB25Ig2KfZiNixINmF2LPYqtmC2KjZhCDZhduM2rog2KjavtuMINix24HbkiDar9uM25QgIiwidGVtcGxhdGUiOiJzcG90bGlnaHQifQ==”]

اسرائیلی وزیروں کے انتہا پسندانہ بیانات کی دو ٹوک انداز میں مذمت کرتے ہوئے سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کو عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر جواب دہ بنانا ہوگا۔ عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقدامات کرے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا نے اسرائیلی وزراء کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ غزہ فلسطین کی سرزمین ہے اور مستقبل میں بھی رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ کا 3روز قبل اپنے بیان میں کہنا تھا کہ امریکا واضح اور مستقل طور پر یہ کہتا آیا ہے کہ غزہ فلسطین کی سرزمین ہے جو مستقبل میں بھی فلسطینیوں کی ملکیت رہے گی۔

بیان میں ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا کہ ہمیں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور اسرائیلی حکومت نے بھی مسلسل آگہی دی کہ اس قسم کے بیانات اسرائیلی حکومت کی پالیسی کے عکاس نہیں۔ اس لیے ایسے بیانات فوری طور پر بند کردئیے جانے چاہئیں۔

Related Posts