سعودی عرب:پاکستانی زائرین کی گاڑی کو مکہ مکرمہ سے قطر جاتے ہوئے ریاض کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریاض کے قریب کار اور ٹریلر کے تصادم میں قطر میں تعینات پاک فوج کے میجر ارسلان زخمی جبکہ فیملی کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں قطر میں تعینات پاک فوج کے میجر ارسلان کی والدہ، بیوی، بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوئے ہیں۔
حادثے میں میجر ارسلان زخمی ہوئے جنہیں مقامی اسپتال میں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔سفیر پاکستان احمد فاروق نے جاں بحق افراد کیلئے اظہار افسوس اور زخمی کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔
ایلون مسک کی جانب سے اسٹار لنک کے ذریعے غزہ کو انٹرنیٹ فراہمی کا اعلان، اسرائیل کو آگ لگ گئی
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ دستاویزی کارروائیاں مکمل کر کے میتیں راولپنڈی روانہ کرے گا۔