سعودی عرب نے فلسطینی علاقوں کیلئے سفیر نامزد کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب نے ہفتے کے روز فلسطینی علاقوں کے لیے ایک غیر مقیم سفیرنامزد کیا ہے۔ وہ مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کے لیے قونصل جنرل کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے۔

سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نایف السدیری فلسطینی علاقوں کے لیے غیرمقیم سفیر کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ السدیری نے اردن کے دارالحکومت عمان میں فلسطینی سفارت خانہ کے صدر دفاترمیں فلسطینی صدر محمود عباس کے سفارتی امور کے مشیر مجدی الخالدی کو اپنی اسناد پیش کردی ہیں۔

سعودی عرب کے الاخباریہ چینل پر نشر کردہ ایک ویڈیو میں سدیری نے کہا کہ یہ تقرر شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ریاست فلسطین کے بھائیوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے اور تمام شعبوں میں اسے باضابطہ فروغ دینے کی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی علاقوں سے متعلق امور روایتی طور پر عمان میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے ذریعے نمٹائے جاتے رہے ہیں۔

Related Posts