سعودی عرب نے رواں سال حج کے لیے تین پیکیجز کی منظوری دیدی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب نے رواں سال حج کے لیے تین پیکیجز کی منظوری دیدی
سعودی عرب نے رواں سال حج کے لیے تین پیکیجز کی منظوری دیدی

ریاض:سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے رواں سال حج کے لیے 3 حج پیکیجز کی منظوری دی گئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انسدادِ کورونا کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر پر عمل کے باعث حج پیکیج میں اضافہ ہوا ہے۔ ادھر سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق اس سال حج کے لیے 3 پیکیجز متعارف کرائے ہیں۔

پہلا پیکیج گیسٹ اسپیشل ٹاور، جس کی فیس 16 ہزار 560 ریال فی کس ہے۔اس پیکیج میں عازمین کو منی ٹاورز میں رہائش، خدمات، مکہ سے مشاعر مقدسہ آمدورفت شامل ہوگی۔

جبکہ دوسرا پیکیج گیسٹ اسپیشل خیمہ ہے، جس کی فیس 14 ہزار 381 ریال فی کس مقرر ہے۔ دوسرے پیکیج میں عازمین کو جمرات کے قریب خیموں میں بسایا جائے گا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق تیسرا حج پیکیج گیسٹ عوامی خیمہ ہے، جس کی فیس 12 ہزار 113 ریال فی کس ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں خواتین کو تنہا اور آزاد زندگی گزارنے کی اجازت مل گئی

وزارت کے مطابق ان تمام پیکیجز کی ادائیگی کے وقت ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی رقم علیحدہ وصول کی جائے گی۔وزارت حج و عمرہ کی ویب سائٹ پر حج درخواستیں وصول ہونے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

Related Posts