سعودی عرب نے دل کھول کر پاکستان کی مدد کی ٹھان لی ہے، مملکت نے آزاد کشمیر میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اہم قدم اٹھا لیا ہے، جس کے تحت آزاد جموں و کمشیر کے 2 ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کی فنڈنگ کی جائے گی۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی فنڈ برائے ڈیویلپمنٹ کی جانب سے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں، وفد کی صدارت سی ای او سلطان بن عبدالرحمان المرشد کر رہے تھے جنہوں نے سعودی عرب کی نمائندگی کی۔
وفد نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا اور شاؤنٹر اور جاگران 4 ہائیڈر پاور پراجیکٹس کی فنڈنگ کے معاہدے پر دستخط کیے۔
دونوں پراجیکٹس سے نیشنل گرڈ میں 70 میگا واٹ کا اضافہ دیں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق شاؤنٹر ہائیڈرو پراجیکٹ 66 ملین ڈؑالرز کی لاگت سے نیشنل گرڈ کو 48 میگاواٹس بجلی فراہم کرے گا، جکہ جاگران 4 ہائیڈرو پراجیکٹ 41 ملین ڈالرز کی لاگت سے 22 میگا واٹس بجلی فراہم کرے گا۔
پاکستان اور سعودی فنڈ برائے ڈیویلپمنٹ کی جانب سے حال ہی میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی تھی جس میں ایجنریج، صحت، ایجوکیشن اور انفراسکٹرچکر کے مختلف پراجیکٹس میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
پاکستان اکانامک افئیرز ڈویژن سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کہتے ہیں کہ ہمارے اور سعودی فنڈ برائے ڈیویلمپنٹ کے درمیان پہلے ہی فریم ورک معاہدے ہو چکا تھا۔
تاہم اب مستقبل کے متعدد پرایکٹس پر بات چیت کی گئی، جس میں سعودی فنڈ کی جانب دے دلچسپی دکھائی گئی ہے۔
چین کے بعد سعودی عرب دوسرا ملک ہے جو کہ باقاعدہ آزاد کشمیر میں پاکستان کے ساتھ پراجیکٹس پر کام کرنے جا رہا ہے۔