سوڈان سے انخلا، سعودی عرب بدترین صورتحال سے نمٹنے کیلئے پر عزم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوڈان سے انخلا، سعودی عرب بدترین صورتحال سے نمٹنے کیلئے پر عزم
سوڈان سے انخلا، سعودی عرب بدترین صورتحال سے نمٹنے کیلئے پر عزم

نیویارک: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 15اپریل کو سوڈانی فوج اور نیم فوجی سریع الحرکت فوج (آر ایس ایف) کے درمیان شروع ہونے والی پرتشدد لڑائی کے بعد اب تک 100,000 سے زائد افراد سوڈان چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاکہ تنازع کے آغاز کے بعد سے 5,600 سے زیادہ افراد جن میں 239 سعودی شہری اور 102 مختلف ممالک کے تقریبا 5,390 غیر ملکی شہری شامل ہیں، کو سعودی عرب منتقل کیا گیا۔

اس صورت حال میں، جسے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے سوڈان وولکر پرتھیس کی جانب سے بدترین صورت حال کے طور پر بیان کیا گیا۔

مزید پڑھیں:بھارتی ریاست منی پور کے 8 اضلاع میں کرفیو نافذ کردیا گیا

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے قدم بڑھایا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تحفظ فراہم کرے۔

Related Posts