سعودی عرب الیکٹرک ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کے لئے پر عزم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب الیکٹرک ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کے لئے پر عزم
سعودی عرب الیکٹرک ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کے لئے پر عزم

سعودی عرب نے الیکٹرک ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے، فضائی کمپنی فلائی ناس اور ایو ایئر موبیلٹی نے الیکٹرک طیارے چلانے کے مواقع کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فریقین کے درمیان 2026 تک ریاض اور جدہ میں الیکٹرک ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کے امکان کا جائزہ لیا جائے گا۔

فلائی ناس کے سی ای او بندر المھنا کے مطابق ’ایو ایئر موبیلٹی الیکٹرک ہیلی کاپٹروں کی لینڈنگ اور پرواز کے حوالے سے خاص مہارت رکھتی ہے‘۔

’فلائی ناس کے ساتھ شراکت ہمارے مشترکہ تصور پر عمل درآمد کے لیے اہم موڑ ثابت ہوگی‘۔ایو ایئر موبیلٹی کے سی ای او کے مطابق اس معاہدے سے سعودی عرب میں فضائی صنعت کو فروغ ملے گا۔

گوگل میسجز ایپ کا اہم فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ نئی یادداشت کی بنیاد پر دونوں کمپنیوں کے درمیان تعاون کی نئی راہیں ہموار ہوجائیں گی۔ فلائی ناس 70 سے زیادہ ملکی و بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے لیے ہفتے میں 1500 سے زیادہ پروازیں آپریٹ کررہی ہے۔

Related Posts