سعودی عرب میں کفالہ نظام تبدیل، ملازمت کا نیا قانون آج سے نافذ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب میں کفالہ نظام تبدیل، ملازمت کا نیا قانون آج سے نافذ
سعودی عرب میں کفالہ نظام تبدیل، ملازمت کا نیا قانون آج سے نافذ

ریاض: سعودی عرب نئے دور میں داخل ہو گیا، کفالہ نظام میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ۔ مملکت میں ملازمت کا نیا قانون آج سے نافذ العمل ہو گا۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے کفالت کے نظام میں بڑی تبدیلیاں کر دیں ہیں، نئے قانون میں غیرملکیوں کو ملازمت کی تبدیلی کا اختیار حاصل ہوگا۔ معاہدہ ختم ہونے پر دوسرے آجر کے پاس ملازمت کا بھی حق حاصل ہو جائے گا۔ غیر ملکی کارکن کو ملازمت کی تبدیلی کا اختیار بھی شامل ہے۔

غیر ملکی کارکن کو ایک کمپنی سے دوسری کمپنی کے یہاں ملازمت کی اجازت کےلیے شرائط مقرر کی گئی ہیں۔ غیر ملکی کارکن دوسرے آجر کے ہاں ملازمت کرسکتا ہے بشرطیکہ نیا آجر ملازمت دینے کے لیے تیار ہو۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کا بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان

غیر ملکی کارکن موجودہ آجر کی منظوری کے بغیر ملازمت کا مصدقہ معاہدہ ختم ہونے پر دوسرے آجر کے پاس ملازمت کا بھی حق دار ہے۔ نئے نظام کا مقصد آجر اور اجیر کے حقوق کا تحفظ، لیبر مارکیٹ میں لچکدار ماحول پیدا کرنا، لیبر مارکیٹ کو مزید پر کشش بنانا اور آجر اور اجیر کے معاہدے کی اہمیت کو منوانا اور اسے مزید مضبوط بنانا شامل ہے۔

سعودی عرب میں 84 لاکھ غیر ملکی کام کررہے جو نئے قانون سے مستفید ہوں گے۔

Related Posts