سعودی عرب کا بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب کا بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان
سعودی عرب کا بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان

ریاض: سعودی عرب نے 17 مئی سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کےمطابق سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کی وجہ سے معطل بین الاقوامی فضائی آپریشن کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد 17 مئی سے بین الاقوامی پروازیں چلائی جائیں گی۔

سعودی حکومت نے پہلے جنوری اور پھر 31 مارچ سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا اعلان کیا تھا لیکن اب سول ایوی ایشن کے ہدایت نامہ میں تاریخ مزید بڑھائی گئی ہے۔

سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے تصدیق کی کہ اس سلسلے میں مقامی ائیرپورٹس کو ہدایت نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے کہ اب بین الاقوامی پروازیں 31 مارچ کے بجائے 17 مئی سے پرواز کریں گی۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کا کہناہے کہ جن ممالک میں کورونا وائرس کی صورتحال اب بھی خراب ہے وہاں کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مصرمیں گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی، 20افراد ہلاک،24زخمی

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ سعودی عرب میں کورونا وبا کی وجہ سے بند لوکل فضائی آپریشن تیزی سے بحال کیا گیا ہے اور ملک بھر میں مقامی سطح پر ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

Related Posts