سعودی عرب نے31مئی سے ٹرین سروس کی بحالی کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب نے31مئی سے ٹرین سروس کی بحالی کا اعلان کردیا
سعودی عرب نے31مئی سے ٹرین سروس کی بحالی کا اعلان کردیا

ریاض:سعودی عرب میں ریلوے کمپنی SAR نے اعلان کیا ہے کہ وہ اتوار 31 مئی سے اپنی سروس دوبارہ آغاز کر رہی ہے۔کمپنی کے مطابق صارفین 27 مئی کی شام سے صرف کمپنی کی ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے اپنے سفر کے لیے ٹکٹوں کی بکنگ کرا سکتے ہیں۔

اس سے قبل سعودی سول ایوی ایشن کی جنرل اتھارٹی نے اتوار 31 مئی سے اندرون ملک پروازوں کے دوبارہ آغاز کا اعلان کیا تھا۔کورونائی صورتحال کے بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ سعودیہ میں حالات آہستہ آہستہ معمول پر آنا شروع ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ فیصلہ مملکت میں صحت کے شعبے سے متعلق اداروں کی جانب سے بعض اہم سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کی سفارش کی روشنی میں کیا گیا۔ یہ اجازت کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کی پابندی کے ساتھ دی گئی ہے۔

دوسری جانب سعودیہ کی حکومت نے موجودہ سال حج پر پابندی برقرار رکھی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ عالم اسلام حج کے سلسلے میں اپنی تیاریاں نہ کرے۔

Related Posts