سعودی عرب نے اپنے نئے پاسپورٹ میں حرمین شریفین کی تصاویر بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن کا انتخاب دو سعودی فوٹو گرافرز کے البمز میں سے کیا گیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق دو سعودی فوٹو گرافرز ظافر الشھری اور عماد الحسینی نے مملکت کے مختلف تاریخی مقامات کی خوبصورت اور دلچسپ تصاویر بنائی تھیں، جن میں سے کچھ کا انتخاب سعودی پاسپورٹ کے لیے کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ظافر الشھری نے ٹوئٹر پر اطلاع دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے کہ میری بنائی ہوئی تصاویر نئے سعودی پاسپورٹ کا حصہ ہوں گی۔
فوٹوگرافروں نے بتایاکہ انہیں متعلقہ ادارے کی جانب سے شکریہ کے خطوط بھی لکھے گئے ہیں۔