پاکستان میں سعودی سفارت خانے نے کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے کےلیے پاکستان پردباؤڈالنے کی خبروں کوبےبنیادقرار دے دیا۔
پاکستان میں موجود سعودی عرب کے سفارت خانےنےمیڈیا پرچلنےوالے خبروں کی تردیدکرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات ایسے نہیں جہاں دھمکیوں کی زبان استعمال کی جائے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات دیرینہ اور اسٹریٹیجک ہیں جو اعتماد، افہام و تفہیم اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، دونوں ممالک کے درمیان بیشتر علاقائی اور بین الاقوامی مسائل خاص طور پر امت مسلمہ کے معاملات پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ سفارت خانہ یہ وضاحت بھی کرتا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ ہمیشہ برادرانہ تعلقات کی بنیاد پرکھڑا رہا ہے اور ہم ہمیشہ کوشش کرتے ہیں کہ ایک کامیاب اور مستحکم ملک بننے کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزخبریں گردش کررہی تھیں سعودی عرب نے پاکستان کو کوالامپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے پر مجبور کیا تھا اور اس حوالے سے دھمکی بھی دی تھی۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کاکہناتھا کہ کہ کوالالمپور سمٹ میں پاکستان کی عدم شرکت کی وجہ سعودی عرب کا دباؤ تھا، سعودی عرب نے پاکستان کو اسٹیٹ بینک میں رکھی ہوئی رقم واپس نکالنے کی دھمکی دی تھی۔
مزید پڑھیں: کوالالمپور سمٹ میں پاکستان کی عدم شرکت کی وجہ سعودی عرب کا دباؤ تھا، طیب اردوان