ہراسانی کے بڑھتے واقعات،اداکارہ ثروت گیلانی کا خواتین کو ہتھیار ساتھ رکھنے کا مشورہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sarwat Gilani advises women to carry weapons for protection

لاہور:اداکارہ ثروت گیلانی نے خواتین سے بدسلوکی کے واقعات پر انہیں بندوق ساتھ رکھنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بندوق تھامی ہوئی ہے اور نشانہ لگارہی ہیں۔ثروت گیلانی نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ہم تمام لڑکیوں کی بہترین دوست یہ بندوق ہونی چاہیے۔

 

واضح رہے کہ اداکارہ نے لڑکیوں کو یہ مشورہ 14اگست کے دن لاہور میں خواتین کے ساتھ پیش آنے والے حالیہ واقعات کے باعث دیا ہے۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا تھا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری پر مرد حضرات کا راج ہے اور پدرشاہانہ سوچ سے جکڑی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:ثروت گیلانی نے شوہر کے ہمراہ محبت بھرے لمحات کی تصویر سوشل میڈیا پر ڈال دی

ان کے مطابق پاکستانی ڈراموں میں اگرچہ اب خواتین کو ہیرو کے طور پر دکھایا جاتا ہے مگر حیرانی اس بات کی ہے انہیں ہی ہیرو ہونے کے باوجود ذلیل کیا جاتا ہے، انہیں ہی مار کھاتے ہوئے دکھایا جاتا ہے اور پھر تالیاں بجائی جاتی ہیں کہ ہم نے خواتین کے لیے ڈرامے بنائے۔

Related Posts