سرفراز بگٹی 41ووٹ لے کر وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
(فوٹو: جی این این)

کوئٹہ: پیپلز پارٹی کے امیدوار سرفراز بگٹی 41ووٹ لے کر وزیرا علیٰ بلوچستان منتخب ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیرِ صدارت بلوچستان اسمبلی کا اہم اجلاس آج ہوا جس کے دوران وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی۔ 65 کے ایوان میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے کم ازکم 33ووٹوں کی ضرورت تھی۔

پی پی پی امیدوار سرفراز بگٹی نے 41ووٹ لے کر کامیابی حاصل کر لی۔اسپیکر عبدالخالق اچکزئی نے سرفراز بگٹی کی کامیابی کا اعلان کیا۔ نومنتخب وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی آج سہ پہر 3بجے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج کوئٹہ کے 1 روزہ دورے کیلئے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت پہنچیں گے اور دیگر پی پی پی رہنماؤں کے ساتھ نومنتخب وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

صوبائی اسمبلی کی 51جنرل نشستوں میں سے پی پی پی اراکین کی تعداد 11 ہے۔ مسلم لیگ (ن) 10 نشستوں کے ساتھ صوبے کی دوسری جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی 5نشستوں کے ساتھ تیسری بڑی پارٹی ہے۔

گزشتہ ماہ 8فروری کو انتخابات کے دوران 6آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے تھے۔ سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر پیپلز پارٹی رہنما نومنتخب وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کو الیکشن میں کامیابی کی مبارکباد پیش کریں گے۔

Related Posts