کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ون ڈے انٹرنیشنل، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سمیت تینوں قسم کی کپتانی سے برطرف کرتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر فارم بحال کرنے کی ہدایت دی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اظہر علی کپتان بنائے جائیں گے جبکہ ان کے محمد رضوان کو نائب کپتان بنائے جانے کے امکانات ہیں۔ ہفتے کے روز پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتانی شعیب ملک یا محمد حفیظ کو دئیے جانے کے حوالے سے حتمی فیصلہ متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مچل مارش غصے میں دیوار پر مکا مار کر پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے
دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے لیے بابر اعظم اور عماد وسیم کو مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف کرکٹ سیریز کے دوران 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
سرفرازاحمد کی کپتانی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی اشارہ دے چکا ہے۔ لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں برطانوی شاہی جوڑے کی آمد پر انہیں دعوت نہ دے کر انہیں ناقابل قبول قرار دے دیا گیا ہے۔
ہوم گراؤنڈ پر سری لنکن ٹیم سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش ہونے کے بعد سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر ہیڈ کوچ مصباح الحق، باؤلنگ کوچ وقار یونس اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا حتمی ردِ عمل ہفتے کے روز متوقع ہے۔
دورہ آسٹریلیا کے لیے سرفراز احمد کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے لیے اظہر علی اور شان مسعود مضبوط امیدوار ہیں۔گرین شرٹس کی 27 اکتوبر کو سڈنی روانگی کا پلان ہے، اس دورے کے پہلے مرحلے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز ہوں گے جس کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ دو ٹیسٹ میچز شیڈول ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹیسٹ قیادت کیلئے سرفراز احمد کی جگہ اظہرعلی اور شان مسعود مضبوط امیدوار