قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے زندگی کی 33 بہاریں دیکھ لیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سرفراز احمد نے زندگی کی 33 بہاریں دیکھ لیں
کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سرفراز احمد نے زندگی کی 33 بہاریں دیکھ لیں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد آج اپنی 33ویں سالگرہ منا رہے ہیں جبکہ اس موقعے پر سابق کپتان کو  مداحوں اور ساتھی کرکٹرز کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستانی کھلاڑی محمد نواز نے سرفراز احمد کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی کپتانی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرچکا ہوں۔

محمد نواز نے کہا کہ میں نے آپ کی سربراہی میں سالوں تک کرکٹ کھیلی۔ دُعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو کرکٹ سمیت دنیا کے ہر میدان میں کامیاب و کامران فرمائے۔ 

پاکستانی  کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین بابر اعظم نے بھی سابق کپتان سرفراز احمد کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آج اور آئندہ آنے والے تمام دنوں میں آپ پر اپنی رحمتیں فرمائے اور آپ کی یہ سالگرہ اچھی گزرے۔ 

حسن علی بھی سابق کپتان کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے کسی سے پیچھے نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے کپتان میں آپ کو پر مسرت ترین سالگرہ کی مبارکباد دیتا ہوں۔ ہمیشہ خوش اور آباد رہیں اور بہترین کھیل پیش کرتے رہیں۔ 

 

Related Posts