سارہ خان نے ڈرامہ سیریل نمک حرام میں کام کرنیکا فیصلہ کیوں کیا؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے ڈرامہ سیریل نمک حرام میں کام کرنے کی وجہ بتادی۔

شکیل خان کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامے کو مومنہ درید نے پروڈیوس کیا ہے اور اسے ثقلین عباس نے تحریر کیا ہے۔ سارہ خان نے ڈرامے کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ انھیں ڈرامے کے منفرد ٹائٹل نے متوجہ کیا تھا۔

سارہ خان کے مطابق ڈرامے کی کہانی کافی مختلف ہے جو کہ دیکھنے والوں کو بہت زیادہ پسند آئے گی، میں نے ڈرامے کی کاسٹ اور کہانی پڑھنے کے بعد ڈرامے میں کام کرنے کا فیصلہ کیا۔

عمران اشرف اور سارہ خان کے نئے ڈرامے ’نمک حرام‘ کا ٹیزر ریلیز

ڈرامے میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سارہ خان کا کہنا تھا اسماء ایک متواز شخصیت کی حامل لڑکی ہے جو کہ دین اور دنیا دونوں میں توازن رکھتی ہے اور وہ قرآن پاک کے ترجمے کو سیکھنے کا بھی شوق رکھتی ہے۔
عمران اشرف کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ہم دونوں دوبارہ ایک ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش تھے۔

یاد رہے کہ دونوں اداکار اس سے قبل بھی ہم ٹی وی کے مقبول ڈرامہ سیریل رقصِ بسمل میں ساتھ کام کرچکے ہیں۔

Related Posts