بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سارہ علی خان نے ساحلی زندگی کا لطف اٹھاتے ہوئے اپنی تازہ ترین دلکش تصویر شیئر کی ہیں۔
29 سالہ اداکارہ نے اپنے منفرد انداز میں ہلکے سبز اور جامنی رنگ کی میکسی کا انتخاب کیا جو ان کے ساحلی سفر کے لیے نہایت موزوں نظر آئی۔
سارہ علی خان نے مشہور برانڈ SAAKSHA & KINNI کے خوبصورت رنگین کرنکلڈ فیبرک سے بنی میکسی زیب تن کی جس میں وہ نہایت دلکش نظر آئیں۔ سورج کے غروب ہونے کے حسین منظر کے ساتھ ان کی تصویر نے مداحوں کو محظوظ کر دیا۔
یہ منفرد میکسی بغیر آستین، کراس کراس اسٹائل نُوڈل اسٹرپ، وی نیک لائن اور لچکدار بیک ڈیزائن پر مشتمل تھی، جو کسی بھی ساحلی سفر کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہو سکتی ہے۔
اداکارہ نے اپنے انداز کو مزید نکھارنے کے لیے خوبصورت جھمکوں اور چوڑیوں کا انتخاب کیا، جو ان کے لباس کے ساتھ ہم آہنگ دکھائی دیے۔
ان کا ہلکا میک اپ اور کھلے بال سمندری ہوا میں مزید دلکش معلوم ہو رہے تھے۔یہ تصویر معروف سیلیبریٹی اسٹائلسٹ تانیا گھاوری نے شیئر کیں۔