سارہ علی خان نے اداکاری کیلئے گلابی لباس پہن لیا، نئی فلم کی شوٹنگ شروع

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سارہ علی خان نے اداکاری کیلئے گلابی لباس پہن لیا، نئی فلم کی شوٹنگ شروع
سارہ علی خان نے اداکاری کیلئے گلابی لباس پہن لیا، نئی فلم کی شوٹنگ شروع

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ علی خان نے گلابی لباس کے ساتھ پنیت ملہوترا کے ہمراہ نئی فلم کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئی فلم کے ہدایتکار پنیت ملہوترا کے ہمراہ گلابی لباس میں سارہ علی خان نے ایک تصویر بھی کھنچوائی اور مداحوں کے ساتھ انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کرکے نئی فلم کے متعلق اشارہ دیا۔ 

sara ali khan

اتوار کے روز معروف اداکارہ کی پھوپھی صبا علی خان پٹودی نے انسٹا گرام پر سارہ علی خان کے ماضی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ بچپن میں تصویر کھینچنے سے قبل میں نے سارہ کو مسکرانے کا کہا لیکن اس نے ایسا نہیں کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saba (@sabapataudi)

صبا علی خان نے کہا کہ سارہ نے کیمرے کے سامنے شرارتی انداز میں تصویر کھنچوانا بہتر محسوس کیا اور اسی انداز میں تصویر کھنچوائی۔ سارہ علی خان کی بچپن کی تصویر کو مداحوں نے بے حد سراہا اور تعریفی کلمات سے بھی نوازا۔

اداکاری کے میدان میں سارہ علی خان نے رواں ہفتے ہدایتکار آنند ایل رائے اور اداکار دھنش اور اکشے کمار کے ہمراہ پہلی بار فلم اترنگی رے میں کام مکمل کیا۔ قبل ازیں سارہ علی خان آخری بار فلم کولی نمبر 1 کے ری میک میں نظر آئی تھیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے کہا کہ میں شادی کے بعد اپنی ماں امرتا سنگھ کے ساتھ ہی رہوں گی اور شادی اسی سے کروں گی جوگھر داماد بننا پسند کرے گا۔

چھوٹے نواب سیف علی خان اور ماضی کی نامور اداکارہ امرتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان نے رواں برس فرروی کے دوران اپنی والدہ کی 63ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد دینے کیلئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مختلف تصاویر شیئر کیں۔

مزید پڑھیں: شادی اسی سے کروں گی جو گھر داماد بنے، سارہ علی خان

Related Posts