ثاقب نثار آڈیو کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ثاقب نثار آڈیو کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
ثاقب نثار آڈیو کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے لیک آڈیو کیس کے قابلِ سماعت ہونے پر اٹارنی جنرل آف پاکستان سے معاونت طلب کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی آڈیو ٹیپ اور عدلیہ پر دیگر الزامات کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار نے تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی۔

یہ بھی پڑھیں:

بدعنوانی کیخلاف کام جاری رکھیں گے۔چیئرمین نیب

کراچی کی نئی مردم شماری دسمبر 2022 تک مکمل ہو جائے گی: اسد عمر

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدلیہ پر الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کیا جائے، یہ تعین کرنا کہ آڈیو جعلی ہے یا اصلی، عدلیہ کی آزادئ کے تحفظ کیلئے ضروری ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کو پہلے ہی بہت نقصان ہوچکا ہے۔

سابق چیف جسٹس کی آڈیو پر ریمارکس دیتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ ثاقب نثار کی آڈیو ٹیپس ریکارڈ کرنے کی صلاحیت کس میں ہے؟ کیا کسی امریکا میں بیٹھے شخص نے آڈیو ریلیز کی؟ اگر آڈیو جعلی نہیں تو اصل کلپ کہاں ہے؟

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مجھ پر بھی الزامات لگائے جاتے ہیں۔ کہاجاتا ہے کہ فلیٹ لے لیا، کیا اس کی تحقیقات کرنے لگ جائینگے؟جن کے کیسز سے متعلق ٹیپ ہے، انہوں نے عدالت میں اس معاملے کی سماعت میں دلچسپی نہیں لی۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سیاسی قوتیں مختلف بیانیے تو بناتی ہیں مگر عدالت نہیں آتیں۔ عدالت کو نیت دیکھنی ہے کہ آڈیو ٹیپ کس نے اور کیسے ریلیز کی؟ کیا ہم ان کی کٹھ پتلیاں بن جائیں جویہ کر رہے ہیں؟وکیل کا کہنا تھا کہ متاثرہ فریقین کا سامنے نہ آنا مسئلہ ہے۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے کے متعلق اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی۔ کیس میں پری ایڈمیشن نوٹس جاری کیے گئے۔ عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی۔ 

Related Posts