سنجے دت کی فلم سڑک 2 کا ٹریلر ریلیز، سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سنجے دت کی فلم سڑک 2 کا ٹریلر ریلیز، سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے جاری
سنجے دت کی فلم سڑک 2 کا ٹریلر ریلیز، سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے جاری

نئی دہلی: بھارتی اداکار سنجے دت کی فلم سڑک 2 کا ٹریلر آج ریلیز کردیا گیا جبکہ فلم کے حوالے سے سوشل میڈیا ویب سائٹس پر مختلف تبصرے جاری ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت کی اسفلم سڑک ٹو میں سنجے دت کے ساتھ ساتھ عالیہ بھٹ اور آدیتیا رائے کپور سمیت دیگر اہم بھارتی فنکار شامل ہیں۔ فلم کو جذباتی قسم کا تھرلر قرار دیا گیا ہے۔

فلم بین طویل مدت سے سڑک کے سیکول کا انتظار کر رہے تھے جس کے بعد سڑک 2 کا ٹریلر آج ریلیز کیا گیا جس میں دیگر فنکاروں کے ساتھ پوجا بھٹ بھی شامل ہیں۔ فلم ڈزنی ہاٹ اسٹار پر 28 اگست کو پریمیئر ہوگی۔

واضح رہے کہ سڑک نامی فلم سن 1991ء میں ریلیز کی گئی جس کے سیکول کے طور پر سڑک 2 بنائی گئی ہے۔ پیر کے روز بھارتی فلم میکرز نے عوام کے سامنے ہر کردار کے مختلف پہلو بیان کرکے انہیں فلم دیکھنے پر تیار کیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر سنجے دت کی فلم اور بیماری دونوں کے حوالے سے تبصرے جاری ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سنجے دت کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر کے ساتھ ہی ٹریلر کیوں ریلیز کیا گیا؟

سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے مثبت اور منفی دونوں طرح کے پیغامات جاری کیے جا رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے کہا کہ سنجے دت کی بیماری ایک قدرتی عمل جبکہ ٹریلر کی ریلیز فلم میکرز کا فیصلہ ہے جس پر کچھ کہنا سنجے دت جیسے سینئر فنکار کے ساتھ زیادتی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور ادا کار سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد ہسپتال داخل ہو گئے، جس کے بعد ان کے دوست نے عوام سے دُعاؤں کی اپیل کی۔

سنجے دت کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا رہا اور سینے میں بھی تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد ڈاکٹروں نے گزشتہ روز تصدیق کی کہ سنجے دت کورونا وائرس میں مبتلا نہیں ہیں، تاہم انہیں 1 روز تک آبزرویشن میں رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث ہسپتال داخل

Related Posts