ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور ادا کار سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد ہسپتال داخل ہو گئے، جس کے بعد ان کے دوست کومل نیہتا نے عوام سے دُعاؤں کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سنجے دت کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا رہا اور سینے میں بھی تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد ڈاکٹروں نے گزشتہ روز تصدیق کی کہ سنجے دت کورونا وائرس میں مبتلا نہیں ہیں، تاہم انہیں 1 روز تک آبزرویشن میں رکھا جائے گا۔
رواں ہفتے منگل کے روز سنجے دت کے پھیپھڑوں میں کینسر جیسے موذی مرض کی تشخیص ہوئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق سنجے دت کینسر کے اسٹیج 3 کا سامنا کر رہے ہیں۔ سنجے دت کے قریبی دوست کے مطابق بھارتی اداکار کو خبروں میں کردار کشی کا سامنا رہا ہے۔
قریبی دوست کا کہنا تھا کہ سنجے دت کو پریشان کن حالات کا سامنا ہے، ان کے بچے چھوٹے ہیں۔ خوش قسمتی سے وہ اپنی ماں کے ساتھ دبئی میں ہیں لیکن یہ تکلیف دہ خبر ان تک پہنچانا مشکل ہوگا۔ سنجے دت کا کینسر قابلِ علاج ہے، جس کیلئے فوری اور مؤثر علاج کی ضرورت ہے۔
رات گئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سنجے دت کے متعلق کومل نیہتا کا کہنا تھا کہ سنجے دت کو کورونا وائرس نہیں بلکہ کینسر ہے۔ دُعا کریں کہ وہ جلد صحتیاب ہوں۔
Not the new dreaded ‘C’ (Coronavirus), it’s the other dreaded ‘C’, Cancer, that Sanjay Dutt has been diagnosed with. While praying for his speedy recovery, you might want to know more details. Click the link below for my podcast.
????️???????? https://t.co/tX5UKbcKbi #SanjayDutt pic.twitter.com/b7HkECcV7t— Komal Nahta (@KomalNahta) August 11, 2020
یہ بھی پڑھیں: اردو کے ممتاز بھارتی شاعر راحت اندوری انتقال کرگئے