اسلام آباد: وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس مرکز پر دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے پر افسوس ہے تاہم مستحقین کو ادائیگیاں ملک بھر میں جاری رہیں گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں احساس پروگرام کی سربراہ ثانیہ نشتر نے کہا کہ مجھے افسوس ہے احساس ادائیگی مرکز پر ہونے والے تشویشناک حملے میں 1 شخص شہید اور 6 افراد زخمی ہوئے، تاہم مجھے بینک اہلکاروں اور اپنے افسران پر فخر ہے۔
احساس پروگرام کی سربراہ ثانیہ نشتر نے کہا کہ بینک اہلکاروں اور افسران نے کڑے وقت میں بھی جراتمندی کا مظاہرہ کیا اور ادائیگی مرکز پر موجود صارفین کو رقم کی ترسیل جاری رکھی۔ ادائیگیوں کا سلسلہ ملک بھر میں جاری رہے گا۔
مجھےافسوس ہےاحساس ادائیگی مرکزپرہونے والے افسوسناک حملے میں1شخص شہید اور6 افرادزخمی ہوئے۔مجھے بینک کےاہلکاروں اوراپنےافسران پرفخرہےکہ انہوں نےاس کڑےوقت میں بھی جرأتمندی کامظاہرہ کیا اورادائیگی مرکزپر موجودصارفین کورقم کی ترسیل جاری رکھی۔ادائیگیوں کایہ سلسلہ ملک بھرمیں جاری رہےگا۔
— Senator Dr Sania Nishtar (@SaniaNishtar) June 20, 2020
یہ بھی پڑھیں: احساس کیش سے سندھ سب سے زیادہ مستفید ہوا۔ثانیہ نشتر