ثانیہ مرزا کا میچ دیکھنے کے لئے ان کا بیٹا ٹینس کورٹ پہنچ گیا، تصویر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ثانیہ مرزا کا میچ دیکھنے کے لئے ان کا بیٹا ٹینس کورٹ پہنچ گیا، تصویر وائرل
ثانیہ مرزا کا میچ دیکھنے کے لئے ان کا بیٹا ٹینس کورٹ پہنچ گیا، تصویر وائرل

دبئی:پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا بیٹا اپنی والدہ کا میچ دیکھنے کیلئے ٹینس کورٹ پہنچ گیا۔

انسٹاگرام پر ثانیہ نے بیٹے کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جو وائرل ہوگئی ۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثانیہ ساتھی کھلاڑی کے ہمراہ ٹینس کورٹ میں ہیں جبکہ فینس کی دوسری جانب ان کا بیٹا کوٹ میں موجود ہے۔

ثانیہ مرزا کا بیٹا بھی والدہ کا میچ دیکھنے پہنچ گیا

ان کے بیٹے کے پاس ایک اسپائڈر مین کا کھلونا بھی موجود ہے۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے ثانیہ نے تحریر کیا کہ یہ ویمبلڈن کا پہلا راؤنڈ ہے، مسکراہٹیں ہر جگہ ہیں، اور اسپائڈر میچ میں ہمارے لیے خوش ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی ٹینس سپر اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کا ننھا بیٹا اپنی والدہ کا کوچ بن گیا تھا اس حوالے سے حال ہی میں ایک دلچسپ ویڈیو سامنے آئی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ ثانیہ مرزا پریکٹس کرتی نظر آرہی ہیں وہیں ان کے بیٹے اذہان ان کی مدد کرتے نظر آرہے ہیں۔یاد رہے کہ ازہان ثانیہ مرزا کے خاندان کے انسٹا گرام پر نظر آتے ہیں اور کافی مقبول ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ثانیہ مرزا کا ننھا بیٹا اپنی والدہ کا کوچ بن گیا، ویڈیو وائرل

ان تصاویر میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ پریکٹس کرتی نظر آرہی تھیں اور ان کے بیٹے نے بھی ٹینس کا آؤٹ فٹ پہن رکھا تھا۔یاد رہے کہ یہ ویڈیو ثانیہ مرزا کے والد نے شیئر کی تھی۔

Related Posts