ثانیہ مرزا میڈیا اور پاک و ہند کے عوام میں بڑے پیمانے پر زیر بحث ہیں اور طلاق کے بعد بڑے پیمانے پر ہمدردیاں سمیٹ رہی ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ طلاق کے بعد فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا کے مداحوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ثانیہ طلاق کے بعد سے دبئی میں ہی رہ رہی ہیں جہاں وہ شعیب ملک کے ساتھ پہلے قیام پذیر تھیں۔
ان کا اکلوتا بیٹا اذہان بھی ان کے ساتھ ہے اور ایسا لگتا ہے کہ سابق انڈین ٹینس اسٹار مکمل طور پر خود اپنے بیٹے کی سرپرستی کر رہی ہیں۔
ثانیہ مرزا زندگی کا سفر جاری رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے آسٹریلین اوپن میں بھی شرکت کی۔
ہائپ آڈیٹر کے مطابق طلاق کے بعد ثانیہ مرزا کے مداحوں میں دو لاکھ اٹھاسی ہزار کا اضافہ ہوا۔ یاد رہے کہ شعیب ملک نے ثنا جاوید کے ساتھ شادی کا اعلان 20 جنوری 2024 کو کیا تھا۔
ثانیہ مرزا نہ صرف اپنے ملک بلکہ پاکستان سے بھی بہت زیادہ محبتیں سمیٹ رہی ہیں اور سوشل میڈیا کے یہ اعدادوشمار اس بات کو ثابت بھی کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ یہ خبریں بھی آئی ہیں کہ شعیب ملک کے خاندان نے بھی ثانیہ مرزا کا ساتھ دیتے ہوئے ان کی شادی میں شرکت سے انکار کیا تھا۔
وہ رواں برس 19 جنوری کو اپنی کراچی والی رہائش گاہ پر ایک چھوٹی سی نجی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔