بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سابق شوہر شعیب ملک کی شادی پر ابھی کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے، تاہم اب انہوں نے ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر جاری کی ہے۔
شعیب ملک نے اچانک ہی آج سوشل میڈیا پر ثنا جاوید کیساتھ اپنی شادی کی خوبصورت تصاویر شیئر کر کے دوسری شادی کا اعلان کر دیا۔ ان کے اعلان کے بعد سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوریز شیئر کی ہیں۔
پہلی انسٹا اسٹوری میں ثانیہ بھارتی چینل سونی اسپورٹس کیلئے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کا انٹرویو لیتے ہوئے دیکھ رہی ہیں جبکہ دوسری اسٹوری میں انہوں نے اپنی مسکراتے ہوئے دلکش تصویر شیئر کی ہے۔
دراصل یہ تصویر ان کے فوٹو شوٹ کے دوران کی ہے جو انہوں نے مشہور بھارتی برانڈ نیوزو کیلئے کروایا ہے۔
یاد رہے کہ شعیب اور ثانیہ اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ شادی کے 8 سال بعد 2018 میں ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی تھی۔تاہم ابھی تک ثانیہ مرزا کی جانب سے شعیب ملک کی دوسری شادی پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔