بھارت میں جنسی ہراسانی کے واقعات کا رپورٹ ہونا اب عام سی بات بن چکی ہے، جبکہ بھارتی ریسلرز کی جانب سے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے چیف برج بھوشان شرن سنگھ پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیے جانے کے بعد نامور ریسلرز کی جانب سے تاحال احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
As an athlete but more as a woman this is too difficult to watch .. they’ve brought laurels to our country and we have all celebrated them , with them .. if you have done that then it’s time to now stand with them in this difficult time too .. this is a highly sensitive matter… pic.twitter.com/7mVVyz1Dr1
— Sania Mirza (@MirzaSania) April 28, 2023
ہراسانی کا شکار بننے والی بھارتی ریسلرز کے لئے اب بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرز ا نے بھی آواز بلند کردی ہے اور کہا کہ ان ایتھلیٹس نے ملک کا نام روشن کیا ہے اور ہم سب نے ان کے ساتھ جشن منایا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔
مزید پڑھیں:ثانیہ مرزا نے انسٹا گرام پر اپنی نئی تصاویر جاری کردیں
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا کہ یہ انتہائی حساس اور سنگین الزامات ہیں،امید ہے کہ سچ جو بھی ہو، انصاف ضرور ملے گا۔