بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

میلبرن: بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2022 کا ٹینس سیزن ان کے کیرئیر کا آخری سیزن ہوگا۔

بھارتی ٹینس اسٹار نے ریٹائرمنٹ کا اعلان آسٹریلین اوپن کے خواتین کے ڈبل ایونٹس کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد کیا۔انہوں نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں تھا لیکن اس کی کچھ وجوہات ہیں۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا کہ میرا بہت زیادہ سفرکرنا میرے 3 سال کے بیٹے کے لئے اچھا نہیں ہے اوریہ میرے لئے بہت اہم بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری فٹنس بھی کم ہورہی ہے اورمجھے لگتا ہے کہ میری ریکوری میں لمبا عرصہ لگے گا۔

مزید پڑھیں: محمد رضوان اور سرفراز احمدکا مقابلہ، پی ایس ایل 7کا بہترین وکٹ کیپر کون ہوگا؟

واضح رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار 6 گرینڈ سلام ٹائٹل جیت چکی ہیں جبکہ وہ ڈبلیو ٹی اے کی ڈبلز رینکنگ میں ٹاپ پربھی رہ چکی ہیں۔ ثانیہ مرزا ڈبلیوٹی اے کی سنگل رینکنگ میں ٹاپ 30 میں شامل ہونے والی پہلی بھارتی کھلاڑی ہیں۔