ممبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے روشن ستارے شعیب ملک کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور اداکارہ مائرہ خان بھی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انگین آلتان کی فین ہوگئیں۔
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اداکار انگین آلتان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی حالیہ تصویر کو پسند کیا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ بھی ’ارطغرل غازی‘ سیریز کو دیکھنا پسند کرتی ہیں۔
ترک اداکار انگین آلتان نے’سنڈے لُک‘ کے کیپشن سے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جسے دنیا بھر میں موجود ان کے مداح پسند کررہے تھے۔
تصویر کو مداحوں کے علاوہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں انگین آلتان کے ساتھی اداکاروں نے بھی پسند کیا اور حیرت انگیز طور پر پاکستانی اداکارہ مائرہ خان نے بھی لائک کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عورت اور مرد ایک دوسرے کو مکمل کرتے ہیں کوئی کسی سے برتر نہیں،متھیرا