کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں اختلافات عروج پر پہنچ گئے، بلوچستان کے سیاسی رہنما ثناء اللہ زہری نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت اور بلوچستان کے پارٹی صدر عبدالقادر بلوچ میں تنازعہ جاری ہے جبکہ عبدالقادر بلوچ کا یہ اختلاف پارٹی رہنما ثناء اللہ زہری کو پی ڈی ایم جلسے میں نہ بلانے پر پیدا ہوا۔
سابق وزیرِ اعظم اور ن لیگ کے سینئر مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان کے اہم سیاسی رہنما ثناء اللہ زہری کو پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے میں آمد کی دعوت نہیں دی جس پر ن لیگی قیادت میں اختلافات عروج پر پہنچ گئے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کو جلسے میں نہ بلانے کا فیصلہ ن لیگی قیادت نے مشترکہ طور پر کیا۔ ن لیگ بلوچستان کے صدر عبدالقادر بلوچ بھی پارٹی چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت دسمبر سے پہلے استعفیٰ دے کر چلی جائے گی، سعید غنی