صنم سعید اور محب مرزا کی شادی کی تصدیق، مداحوں کی مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی فنکار جوڑی صنم سعید اور محب مرزا نے آپس میں شادی کی تصدیق کردی۔ مداحوں نے زندگی کے نئے سفر کیلئے دونوں اداکاروں کو مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر فہد مصطفیٰ کے شو کے دوران اداکارہ صنم سعید اور محب مرزا نے شادی کی تصدیق کردی۔ میزبان نے سوال کیا تھا کہ اگر شادی کی مبارکباد دوں تو آپ کو اعتراض تو نہیں ہوگا؟

یہ بھی پڑھیں:

انجلینا جولی کا خود کو مارنے کیلئے قاتل کی مدد لینے کا انکشاف

محب مرزا نے سر اثبات میں ہلا کر ٹی وی میزبان و اداکار فہد مصطفیٰ کو مبارکباد دینے کی اجازت دی۔ شو میں موجود مداحوں نے کھڑے ہو کر اداکارہ صنم سعید اور محب مرزا کو شادی کیلئے مبارکباد دی۔

گزشتہ کچھ عرصے سے ایک ساتھ دیکھے جانے کے باوجود یہ پہلا موقع تھا جب صنم سعید اور محب مرزا نے ایک ساتھ شادی کی تصدیق کی ہو۔ماضی میں دونوں ہی اداکاروں کا شادی کا تجربہ ناکامی سے ہمکنار ہوچکا ہے۔

قبل ازیں محب مرزا نے آمنہ شیخ جبکہ صنم سعید نے فرحان حسن سے شادی کی تھی تاہم دونوں فنکاروں نے اپنے اپنے شریکِ حیات سے مختلف وجوہات کے باعث علیحدگی اختیار کرلی۔

 

Related Posts