اداکارہ صنم سعید نے شمعون عباسی کی فلم درج پر عائد پابندی کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ درج جیسی فلمیں پاکستان میں کالعدم کیوں قرار دی جارہی ہیں جبکہ ہالی ووڈ کا تمام تر مواد دکھایا جاتا ہے۔
آدم خوری کے حقیقی واقعات پر مبنی فلم کی حمایت میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے کہا کہ ہالی ووڈ کی فلمیں پاکستان میں اس کے باوجود دکھائی جاتی ہیں کہ ان میں جنسی مناظر اور تشدد سمیت دیگر انتہائی حساس موضوعات کو چھیڑا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزل گائیکی کے بے تاج باد شاہ مہدی حسن کی برسی
صنم سعید نے سوال کیا کہ درج جیسی آزاد طبع اور کھلے موضوعات رکھنے والی فلموں پر پاکستان میں پابندی کیوں عائد کی جارہی ہے؟
Why are films like #Durj
Banned. If Hollywood films with all their sexual innuendos and violence and dark topics can play in our cinemas then why can’t our independent out of the box films like Durj be played??@shamoonAbbashttps://t.co/xV5vZ1cKtx— Sanam Saeed (@sanammodysaeed) October 14, 2019
یاد رہے کہ فلمسٹار شمعون عباسی کامیڈی فلم “ابھی نندن کم آن” میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا کردار ادا کریں گے جبکہ فلم کی کہانی تحریر کر لی گئی ہے۔
“ابھی نندن کم آن” کی کہانی خلیل الرحمٰن قمر نے تحریر کی ہے جو مشہور و معروف مصنف اور ہدایت کار ہیں۔پاکستان میں گرفتار کیے جانے والے بھارتی پائلٹ پر فلم کی شوٹنگ کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔
مزید پڑھیں: فلمسٹار شمعون عباسی “ابھی نندن کم آن” میں بھارتی پائلٹ کا کردار ادا کریں گے