لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابقہ کپتان ثناء میر بھی پاکستانی بلے باز فخر زمان کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں۔
سابقہ کپتان نے ٹوئٹر پیغام میں فخر زمان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گراؤنڈ میں شور کے باعث کسی کو پتا نہیں چلا کہ گیند فخر زمان کے بلے سے ٹکرائی ہے یا نہیں مگر پھر بھی ان کا گراؤنڈ سے چلا جانا بہت ہی احسن اقدام ہے۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے بھی فخر زمان کے اعلیٰ اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے فخر کو صادق اور امین ڈکلیئر کرنیکا مطالبہ کردیا۔
عظمیٰ بخاری نے ٹوئٹر پر فخر سے متعلق دو میمز شیئر کیں اور لکھا میچ کے بعد ساری قوم کی طرف سے فخر زمان کو ایک اور صادق اور امین ڈکلیئر کردیا جائے۔
مزید پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی کو گھٹنے کے علاج کیلئے لندن بھیجنے کا فیصلہ