ثنا خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی ولادت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو غیر ملکی میڈیا

اسلام کی خاطر بالی ووڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابق اداکارہ ثنا خان کے ہاں دوسرے لڑکے کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کو خیر باد اور مفتی انس کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی بھارت کی مشہور شخصیت ثنا خان کو اللہ نے دوسرے بیٹے سے نوازا ہے۔

اُن کے ہاں تین سال قبل پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا انہوں نے نام طارق جمیل رکھا تھا۔

اب سے کچھ دیر قبل ثنا خان نے اپنے گھر میں دوسرے بیٹے کی ولادت کی خبر شیئر کی اور لکھا کہ ’اللہ تعالیٰ نے ہر چیز مقدر میں لکھی ہے،وقت آنے پر اللہ اسکو عطا کرتا ہے اور جب عطا کرتا ہے تو جھولیاں خوشیوں سے بھر دیتا ہے‘۔

ثنا خان کو دوسرے بیٹے کی پیدائش پر اُن کے چاہنے والوں نے مبارک باد پیش کی اور نومولود سمیت اُن کے اہل خانہ کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

Related Posts