دین سے قربت، بھارتی اداکارہ ثناء خان نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دین سے قربت، بھارتی اداکارہ ثناء خان نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا
دین سے قربت، بھارتی اداکارہ ثناء خان نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا

ممبئی:بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ثناء خان نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے، اس موقع پر ثناء خان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گزاریں گی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ثناء خان نے اپنی زندگی کے نئے سفر سے متعلق ایک طویل پیغام جاری کیا ہے جو اْنہوں نے انگریزی اور اْردو زبان میں شیئر کیا ہے تاکہ اْن کے سرحد پار مداح بھی اْن کے اس اہم فیصلے سے آگاہ ہوسکیں۔

ثناء خان نے اپنے پیغام کا آغاز اللہ تبارک تعالیٰ کے نام سے کیا اور لکھا کہ ’آج وہ اپنی زندگی کے ایک اہم موڑ پر اپنے چاہنے والوں سے یہ بات کر رہی ہیں کہ اْنہوں نے ایک طویل عرصہ شوبز انڈسٹری میں کام کیا ہے اور اس دوران اْنہیں عزت، دولت، شہرت اور مداحوں کا بہت پیار بھی ملا جس کے لیے وہ سب کی مشکور ہیں۔

بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ نے لکھا کہ ’سب کچھ حاصل کرنے کے بعد بھی وہ ایک کشمکش میں مبتلا ہیں اور بہت سے سوال ہیں جن کے وہ جواب جاننے کی کوشش کررہی ہیں۔اْنہوں نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’کیا ہماری زندگی کا مقصد صرف شہرت حاصل کرنا ہے؟

انہوں نے کہا کہ کیا ہم پر یہ فرض عائد نہیں کہ ہم بے سہارا لوگوں کی مدد کریں؟ کیا ہمیں یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ کسی بھی وقت ہمیں موت آسکتی ہے؟ اور مرنے کے بعد ہمارا کیا ہوگا؟ثناء خان نے لکھا کہ ’وہ گزشتہ کئی دنوں سے ان تمام سوالوں کے جواب تلاش کررہی ہیں۔

جب اْنہوں نے اسلام کی روشنی میں اپنے جواب ڈھونڈے تو اْنہیں جواب ملا کہ ہماری دْنیاوی زندگی کا مقصد آخرت کو بہتر بنانا ہے اور یہ اْسی وقت ممکن ہے کہ جب ہم اللّہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق زندگی گْزاریں گے۔

اْنہوں نے لکھا کہ ’ہماری زندگی کا مقصد دولت اور شہرت نہیں بلکہ گناہوں سے بچتے ہوئے انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ثناء خان نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ شوبز انڈسٹری چھوڑ کر اپنی تمام زندگی انسانیت کے خدمت پر وقف کریں گی اور وہ اللّہ تعالیٰ کے حکم پر چلنے کا پکّا ارادہ کر رہی ہیں۔

Related Posts