سام سنگ کا گلیکسی ایس 25 آتے ہی چھا گیا، جانئے اس کی کیا خصوصیات ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو عالمی میڈیا

ٹیکنالوجی کمپنی سام سانگ نے جنوری کے آخری دنوں میں گلیکسی ایس 25 کی رونمائی کی اور فوراً ہی عالمی سطح پر پری آرڈر بُکنگ شروع کر دی۔

کورین کمپنی کے لیے ملکی مارکیٹ کی کیا اہمیت ہے اس کی جھلک کمپنی کی جانب سے ایس 25 سیریز کے پری آرڈر کے حوالے سے بنائے جانے والے نئے ریکارڈ سے جھلکتی ہے۔

دواؤں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، دیکھئے کونسی دوا کتنے کی ہوگئی، مکمل تفصیل

دارالحکومت سیول سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق گلیکسی ایس 25 سیریز کے  13 لاکھ پری آرڈر ریکارڈ ہوئے جو کہ گزشتہ برس کے گلیکسی ایس فلیگ شپ سے تقریباً 10 فی صد زیادہ ہے۔

تاہم یہ عدد اب تک کی سب سے بلند آرڈر بکنگ (13 لاکھ سے زیادہ یونٹس) سے چوک گیا جو ریکارڈ اگست 2019 میں گلیکسی نوٹ 10 ڈو نے بنایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی آرڈر کا 52 فی صد (6 لاکھ 76 ہزار یونٹس) حصہ گلیکسی ایس 25 الٹرا کا ہے۔ 26 فی صد (3 لاکھ 38 ہزار یونٹس) گلیکسی ایس 25 جبکہ باقی 22 فی صد (2 لاکھ 86 ہزار یونٹس) گلیکسی ایس 25 پلس کا ہے۔

Related Posts