موبائل فون کی معروف کمپنی سام سنگ نے اپنے تازہ ترین اشتہار میں مخالف کمپنی ایپل کی تضحیک کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چیزیں الگ الگ فروخت نہیں کرتے۔
تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل امریکی موبائل فون کمپنی ایپل نے آئی فون 12 کے تحت 4 موبائل فونز لانچ کیے جن کے ساتھ صارفین کو ائیرپوڈز اور چارجرز مہیا نہیں کیے گئے۔
ایک طرف تو صارفین آئی فون کے اِس نئے طریقۂ کار سے پریشان رہے جبکہ دوسری جانب کورین موبائل فون کمپنی سام سنگ نے بھی اس پر اشتہار بنا دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سام سنگ نے کہا کہ ہم صارفین کو موبائل فون کی چیزیں الگ الگ بیچنے کی جائے چارجر اور ہیڈ فونز ڈبے کے ساتھ فروخت کرتے ہیں۔
سام سنگ کے تازہ ترین اشتہار سے محسوس ایسا ہوتا ہے کہ ایپل کمپنی کی طرف سے چارجر اور ائیر پوڈز نہ دئیے جانے کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل بین الاقوامی کمپنیوں کے درمیان کمائی کی دوڑ میں موبائل فون بنانے والی کمپنی ایپل 241 ارب ڈالرز ریونیو کے ساتھ سب سے آگے نکل گئی۔
ٹوئٹر پر 5 روز قبل اپنے پیغام میں عالمی رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس نے دُنیا کی سب سے قیمتی کمپنیوں کی فہرست شائع کی جس میں 241 ارب 20 کروڑ ڈالر ریونیو کے ساتھ ایپل پہلے نمبر پر موجود ہے۔
مزید پڑھیں: عالمی کمپنیوں میں ایپل 241 ارب ڈالرز کے ساتھ سب سے آگے