سام سنگ کمپنی نے سستاترین 5 جی فون متعارف کرانے کا عندیہ دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سام سنگ کمپنی نے سستاترین 5 جی فون متعارف کرانے کا عندیہ دے دیا
سام سنگ کمپنی نے سستاترین 5 جی فون متعارف کرانے کا عندیہ دے دیا

سیئول: جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ نے عنقریب اپنا نیا سستا ترین 5 جی موبائل فون متعارف کرانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سام سنگ موبائل فون کمپنی نے اپنے 5 جی فونز کی قیمتوں میں رواں برس کے دوران خاطرخواہ کمی کی ہے۔ قیمتوں میں کمی کے بعد اب گلیکسی اے 32 کی قیمت 4 جی فون جتنی ہو گئی ہے۔

سام سنگ کمپنی انتظامیہ کے مطابق نیا سام سنگ گلیکسی اے 22 سستا ترین 5 جی فون ہوگا۔ گلیکسی اے 22 5 جی کی قیمت 180 ڈالرز یعنی 26 ہزار پاکستانی روپے سے کچھ زیادہ ہو گی۔

سام سنگ کے 5 جی فونز ایشیائی ممالک میں جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ گلیکسی اے 22 کے 4 جی اور 5 جی ورژن کی تصاویربھی سوشل میدیا پر لیک ہوگئی ہیں جن کے فیچرز میں زیادہ فرق نہیں۔

ان فونز کے فیچرز کی بات کی جائے تو 5 جی ماڈل 6.4 انچ کے ایل سی ڈی ڈسپلے اور 3 بیک کیمروں سے لیس ہوگا۔ کیمرا سیٹ اپ 48 میگا پکسل، 5 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کیمروں پر مشتمل ہوگا۔

ان فونز میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 700 پراسیسر موجود ہوسکتا ہے جبکہ 6 جی بی ریم ہوگی۔ اس کے مقابلے میں 4 جی ماڈل میں او ایل ای ڈی ڈسپلے ہوگا جبکہ بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا۔ دونوں فونز میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم اور وفاقی وزیر غلام سرور میں تکرار، کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

Related Posts