رشتہ پکا کے نام سے مشہور ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کی نازیبا ویڈیوز بھی لیک

مقبول خبریں

کالمز

"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
zia-2
غزہ: امداد کی بحالی کے نام پر گھناؤنا منصوبہ!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Samiya Hijab Leaked Videos
ONLINE/ FILE PHOTO

معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر “رشتہ پکا” کے نام سے مقبول ہونے والی سامعہ حجاب ایک نئی تنازعہ کا شکار ہو گئی ہیں، جب ان کی مبینہ نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

سامعہ حجاب نے ان ویڈیوز کو جعلی قرار دیتے ہوئے واضح طور پر الزام لگایا ہے کہ یہ مواد ان کے سابق بوائے فرینڈ نے ذاتی دشمنی اور انتقامی جذبے کے تحت وائرل کیا ہے۔

سامعہ حجاب نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ ان ویڈیوز کی مکمل تردید کرتی ہیں اور ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے لیے دانستہ طور پر ان کے کردار کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ تمام ویڈیوز ایڈیٹنگ اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی گئی ہیں، تاکہ انہیں بدنام کیا جا سکے۔

 

انھوں نے اپنی ویڈیو میں مزید کہا کہ میں اپنے تمام فالوورز سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ ان جھوٹی اور بے بنیاد ویڈیوز پر یقین نہ کریں۔ میں اس معاملے کو قانونی طریقے سے اٹھاؤں گی اور جلد ہی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دوں گی۔”

سامعہ حجاب کی وائرل ویڈیوز نے نہ صرف سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے بلکہ سوشل میڈیا صارفین میں رائے تقسیم ہو چکی ہے۔ کچھ افراد ان کی حمایت میں سامنے آئے ہیں اور انہیں ایک متاثرہ خاتون قرار دے رہے ہیں، جبکہ کچھ لوگ اس معاملے کو مزید تنقید اور مذاق کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

اس واقعے نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر پرائیویسی، کردار کشی اور خواتین کی آن لائن سیکورٹی سے متعلق سوالات کو اجاگر کر دیا ہے۔ عوامی حلقے اور سماجی تنظیمیں مطالبہ کر رہی ہیں کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سائبر قوانین پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے اور متاثرین کو فوری انصاف فراہم کیا جائے۔

Related Posts