عمران خان واپس آجائیں تو پاکستان کو مشکل حالات سے نکالا جاسکتا ہے، ثمینہ پیرزادہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان واپس آجائیں تو پاکستان کو مشکل حالات سے نکالا جاسکتا ہے, ثمینہ پیرزادہ
عمران خان واپس آجائیں تو پاکستان کو مشکل حالات سے نکالا جاسکتا ہے، ثمینہ پیرزادہ

اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کا کہنا ہے کہ اگرعمران خان اقتدارمیں واپس آجائیں تو پاکستان  کو تمام مشکلات سے نجات مل سکتی ہے۔

اداکارہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری پرپورا بھروسہ رکھتے ہوئے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغامات میں کہا کہ اگر آج عمران خان واپس آجائیں تو مجھے یقین ہے پورے پاکستان اور پوری دنیا سے پاکستانی اتنا روپیہ جمع کریں گے کہ پاکستان کو ہرمشکل سے نکال سکیں۔ اتنا بھروسہ ہے ہمیں کپتان کی ایمانداری پر۔

 حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ اس بھیک کے کٹورے کو توڑ دو اور عمران خان کو واپس لاؤ پھر دیکھو کہ ہم کیا کرسکتے ہیں۔ اداکارہ نے حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پیسے کے بغیر ملکی کاروبار کیسے چلے گا۔


 سینیئر اداکارہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ جمہوریت کا حسن ہی اختلاف رائے میں ہے۔ ایک دوسرے کہ نقطئہ نظر کا احترام کرنا بھی  پڑھے لکھے معاشرے کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ حق ہے کہ میں اپنا نقطئہ نظر پیش کروں اور آپ بھی اس کا احترام کریں۔

Related Posts