مقبوضہ جموں و کشمیر میں 1947ء میں جو ہوا، آج بھی وہی ہو رہا ہے۔ مشال ملک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ جموں و کشمیر میں 1947ء میں جو ہوا، آج بھی وہی ہو رہا ہے۔ مشال ملک
مقبوضہ جموں و کشمیر میں 1947ء میں جو ہوا، آج بھی وہی ہو رہا ہے۔ مشال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارت میں آر ایس ایس کا راج ہے جس کے باعث مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی حکومت ہے۔ یہاں 1947ء میں جو ہوا تھا، آج بھی وہی کیا جارہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں مشال ملک نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں آر ایس ایس اور ڈوگرا غنڈوں نے لاکھوں افراد کو شہید کردیا اور ہزاروں کو آج بھی شہید کیا جا رہا ہے، جبکہ جو لوگ فسادات سے زندہ بچے، انہیں اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ایک امید دکھائی دی جس کے بعد وہ پاکستان آ گئے۔

یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم آج تک جاری ہے۔ اگر جارحیت نہ تھمی تو پوری دنیا سنگین مسائل سے ہمکنار ہوسکتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر صرف پاکستان یا بھارت کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔

مشال ملک نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دینے کے لیے آگے آ کر آواز بلند کرنی ہوگی۔ بھارتی فوج روزانہ بے شمار کشمیریوں پر گولیاں چلا کر انہیں شہید یا زخمی کرتی ہے اور معصوم بچوں کو ان کی ماؤں سے چھین لیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حریت رہنماؤں کو گرفتار کرنے والے بھارت کے سامنے سینہ سپر ہو کر کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کے لیے ہم ان کی آواز بنیں گے۔ پوری دنیا تک کشمیریوں کی آواز پہنچانا بے حد ضروری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ مظلوم کشمیری عوام پر مسلسل کرفیو کو 3 ماہ گزر چکے ہیں، بھارت کے کرفیو کے باوجود مظلوم کشمیری آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

مشال ملک نے  دو روز قبل اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ نہتے کشمیریوں کو محصور کرنے والی بھارتی فوج خود کو بہادر سمجھتی ہے لیکن لاکھوں قربانیوں کے باوجود کشمیری عوام اپنے مقصد کے حصول سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مزید پڑھیں: کشمیری کرفیو کے باوجود آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔مشال ملک

Related Posts