ممبئی: بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم ‘کبھی عید کبھی دیوالی’ کے حوالے سے اہم اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان اپنی فلم کی ہدایت کاری بھی خود کریں گے بعدازاں ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ فلم کی ہدایت کاری فرہاد سمجی کرہے ہیں تاہم اب اس میں سلمان خان خان کا نام بھی شامل ہوگیا۔
مزید برآں فلم کبھی عید کبھی دیوالی کے پروڈیوسر ساجد نادیادوالا نے اعلان کیا ہے کہ یہ فلم سال 2023 میں عید کے موقع پر سینما گھروں میں جلوے بکھیرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:جاوید شیخ کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا