ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے 55سالہ اداکار سلمان خان نے کک 2 کے ساتھ ساتھ بجرنگی بھائی جان 2 بنانے کیلئے بھی آمادگی ظاہر کردی جبکہ بجرنگی بھائی جان کو 2015 کی ہٹ ترین فلموں میں شمار کیاجاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ خان نے حال ہی میں اعلان کیا کہ بجرنگی بھائی جان سلسلے کی نئی فلم جلد ریلیز کی جائے گی جس کی کہانی کے وی وجیندر پرساد تحریر کریں گے۔ بجرنگی بھائی جان 2015 میں کرینہ کپور نے بھی سلمان خان کے ہمراہ اداکاری کی تھی۔
عائشہ عمر مہندی کی تقریب میں شریک، نئی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دیں
ریحام خان کی برقعے میں تصویر وائرل، سابق خاتونِ اول کا اظہارِ مسرت
کبیر خان کی ہدایات میں بننے والی فلم بجرنگی بھائی جان میں نواز الدین صدیقی نے بھی کردار نبھایا جبکہ فلم 17 جولائی کے روز دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی گئی۔ باکس آفس پر فلم کو بلاک بسٹر قرار دیا گیا۔ ناقدین اور ناظرین دونوں نے فلم کی بے حد تعریف کی۔
بجرنگی بھائی جان کو بھارتی سینما کی تاریخ میں 2015 کے سب سے بڑے بلاک بسٹرز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ فلم میں پاک بھارت تعلقات پر حساس اداکاری کو بھی سراہا گیا۔ رواں برس سلمان خان بگ باس 15 کی میزبانی بھی کر رہے ہیں۔
سلمان خان ٹائیگر 3، کبھی عید کبھی دیوالی اور کک 2 کے علاوہ بجرنگی کے سیکوئل کیلئے بھی ہامی بھر چکے ہیں جس سے آنے والے دنوں میں ان کی مصروفیات بڑھ جائیں گی تاہم بجرنگی سیریز کی دوسری فلم کے باضابطہ نام کا اعلان تاحال سامنے نہیں آیا۔