کلکتہ: بھارتی اداکار سلمان خان نے مغربی بنگال کی وزیرِ اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کی ہے جس کے دوران اداکار کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار سلمان خان نے بنگال کلب میں پرفامنس کی ہامی بھرلی۔ بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات بھی کی۔
ممبئی میں میرا بنگلہ؟ بتاؤ کہاں ہے؟ دلیپ جوشی افواہوں پر حیران
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے مغربی بنگال میں شو کیلئے پرفارمنس سے قبل وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی۔ اس دوران سلمان خان کو شال کا تحفہ بھی دیا گیا، مداحوں کی بڑی تعداد بھی اس موقعے پر موجود تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شو کے دوران منیش پال، گرو رندھاوا، پوجا ہیگڑے، جیکولین فرنانڈس اور سوناکشی سنہا بھی پرفارمنس کیلئے تیار ہیں۔
دریں اثناء سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ جاری ہے۔ ایک تھا ٹائیگر اور ٹائیگر زندہ ہے کے بعد کترینہ کیف اور سلمان خان ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئیں گے جبکہ عمران ہاشمی ولن کا کردار کریں گے۔
یش راج فلمز کے بینر تلے ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کے دوران ہی یہ اطلاع سامنے آئی کہ فلم میں شاہ رخ خان بھی مہمان فنکار کے طورپر جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ رواں برس 10 نومبر رکھی گئی ہے۔