سلمان خان اور سنی لیون کا ایک دوسرے سے اظہار محبت، کیا دونوں شادی کریں گے؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سلمان خان کا سنی لیون سے اظہار محبت، مداح حیران رہ گئے
سلمان خان کا سنی لیون سے اظہار محبت، مداح حیران رہ گئے

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے معروف اداکارہ سنی لیون سے اظہار محبت کردیا، سلمان خان کی اس حرکت سے ان کے مداح حیران رہ گئے۔

بھارت کے مقبول ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 14 میں میزبان اور بالی وڈ اداکار سلمان خان نے معروف اداکارہ سنی لیون سے اظہار محبت کردیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ColorsTV (@colorstv)

بھارتی ٹی وی کی جانب سے بگ باس سیزن 14کی تازہ قسط کی جھلکیاں انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ہیں۔جس میں یہ تمام ماجرا دکھایا گیا ہے۔ شائقین کی جانب سے سلمان خان کے اس عمل کے بعد ملا جلارد عمل سامنے آیا۔

واضح رہے کہ بگ باس سیزن 14 میں سنی لیون مہمان کے طور پر شریک ہوئیں، اس موقع پر انہیں ریئلٹی شوکے میزبان سلمان خان سے دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے دکھایاگیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنی لیون سلمان سے پوچھ رہی ہیں کہ آپ کی بیماری کیا ہے؟ جس پر سلمان خان کہہ رہے کہ ‘مجھے ابھی آپ سے پیار ہوگیا ہے، اسے ‘لویریا’ کہتے ہیں ‘، جس پر سنی لیون اپنے دل پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہتی ہیں سلمان، سلمان،سلمان، مجھے بھی ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ ریئلٹی شو بگ باس کا شمار بھارت کے مقبول ترین شوز میں ہوتا ہے جس کی میزبانی سلمان خان گزشتہ 10 برس کرتے آرہے ہیں اور اس کا وہ بھاری معاوضہ بھی لیتے ہیں اور بھارت میں یہ شو کافی مشہور ہے۔

Related Posts