بد قسمت ہوں، جس سے جان سننا چاہتا ہوں، وہ بھی بھائی کہہ دیتی ہے، سلمان خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بالی ووڈ کے معروف و مقبول اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ جس لڑکی سے وہ چاہتے ہیں کہ وہ انہیں جان کہے وہ بھی انہیں بھائی کہتی ہے، وہ محبت میں ہمیشہ سے ہی بدقسمت رہے ہیں۔

بھارتی مشہور رئیلیٹی شو بگ باس کے میزبان سلمان خان حال ہی میں رجت شرما کے شو ’آپ کی عدالت‘ میں تشریف لائے جس کے حالیہ جاری کردہ پرومو میں رجت شرما نے سلمان خان سے انکا کسی بھی لڑکی کے ساتھ محبت کے دعوے سے گریز کرنے پر سوالات کیے۔

یہ بھی پڑھیں:

ریسلنگ فیڈریشن چیف پر ہراسانی کے الزامات پر ثانیہ مرزا کا ردِ عمل

پرومو کے کلپ میں رجت شرما سلمان سے انکے کچھ دن قبل فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کے پرموشن پر اپنے ’موو آن‘ کرنے والے جملے کا ذکر کیا اور کہا کہ وہ ایک سے دوسری کی جانب ’موو آن‘ کرتے ہیں اور یہ کہہ کر رجت خاموش ہوگئے۔

میزبان کی کچھ دیر کی اس خاموشی پرسلمان خان ہنس پڑے اور رجت کو دیکھ کر کہا ’محبت میں ہمیشہ ہی بدقسمت رہا ہوں سر۔‘

پرومو کے دوسرے کلپ میں رجت سلمان خان سے پوچھتے دکھائی دے رہے ہیں کہ آج کل آپکی جان کون ہے؟ آپ کس کے ساتھ محبت کے دعوے کیے ہوئے ہیں ؟

رجت کے ان سوالات پر سلمان نے جواب دیا کہ سر میں آج کل فقط بھائی ہی ہوں۔ جس پر آڈینز نے قہقہے لگا دیے۔

سلمان نے مزید کہا کہ ’جس کے لیے میں چاہتا ہوں کہ وہ مجھے جان کہے وہ بھی مجھے بھائی کہتی ہے، میں کیا کروں ؟‘

واضح رہے کہ یہ شو بھارت میں ہفتے کی رات انڈین ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائیگا اور فی الحال اس قسط کے پرومو کے ہی چرچے چل رہے ہیں۔

Related Posts